۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان

حوزہ/ امریکا نے ہمیشہ دہشتگردی اور فرقیوارانہ فسادات کو پروان چڑھایا ہے اور دہشتگرد گروہ القائدہ، طالبان ، داعش جیسے انسانیت دشمن گروہ بنائے ہیں جن کا بنیاد جہالت پر مبنی ہے، امریکا نے ہمیشہ اپنے مفاد کے لئے کام کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مجلس اعلیٰ کے صدر سید پسند علی رضوی نے کہا کہ علم معاشرے میں جہالت کا خاتمہ کرتا ہے،کسی علمی تحریک اور تعلیمی ادارے پر پابندی پست و غلیظ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ، تعلیمی ادارے کسی بھی معاشرے کی اصلاح ، ذہن سازی، ترقی اور انقلاب میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں،المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین اور بین الاقوامی درس گاہوں کے ساتھ تحقیقی اداروں میں ہوتاہے۔ ایسے ادارے پر پابندی لگانے کا مطلب بین الاقوامی تحقیقات پر پابندی لگانا ہے جس کو دنیا کا کوئی بھی با شعور انسان قبول نہیں کریگا۔

امریکا نے ہمیشہ دہشتگردی اور فرقیوارانہ فسادات کو پروان چڑھایا ہے اور دہشتگرد گروہ القائدہ، طالبان ، داعش جیسے انسانیت دشمن گروہ بنائے ہیں جن کا بنیاد جہالت پر مبنی ہے، امریکا نے ہمیشہ اپنے مفاد کے لئے کام کیا ہے ۔

ہم المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر لگائی گئی پابندی کو علم اور انسان دشمنی سمجھتے ہیں اور امریکا کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکا کے اس علم دشمن پابندی کی مخالفت کی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .